Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

حلیم عادل شیخ کو اٹھانے کا معاملہ، مقدمہ کی درخواست ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بھجوادی گئی

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی جانب سے درخواست اغوا، ڈکیتی، غیر قانونی حبس بیجا میں رکھنے کے مقدمے کے اندراج کیلئے بھیجی گئی
شائع 09 جولائ 2022 05:56pm
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے: فوٹو(فائل)
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے: فوٹو(فائل)

لاہور: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر قانونی طور پر اٹھانے کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست ایس ایچ او گلبرک اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بھجوا دی گئی۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی جانب سے درخواست اغوا، ڈکیتی، غیر قانونی حبس بیجا میں رکھنے کے مقدمے کے اندراج کیلئے بھیجی گئی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایچ او گلبرک اور ڈی ایس پی گلبرگ نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا، کمرے سے قیمتی اشیاء نقد رقم اور کاغذات چھینے گئے۔

حلیم عادل شیخ کے مطابق ایس پی وقار کھرل اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے کہنے پر میرے خلاف کارروائی کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

lahore

PTI Sindh

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div