Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے سیاہ دور کو ضرور یاد رکھیں: وزیراعظم

پاکستان پی ٹی آئی دور میں اپنی منزل سے دور ہو گیا، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے، شہبازشریف
شائع 17 جولائ 2022 09:26am
اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈالیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈالیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے سیاہ دور کو ضرور یاد رکھیں۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپناووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4سالہ سیاہ دور کو ضرور یاد رکھیں، پاکستان پی ٹی آئی دور میں اپنی منزل سے دور ہو گیا، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا، سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی، پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں، ایک شخص کی اناء ،انداز سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

punjab by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div