Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

توانائی بحران: سندھ میں ایک بار پھر بازار رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ بیکرز اور دودھ کی دکانوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہے
شائع 19 جولائ 2022 08:16pm
آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس کو اجازت دی گئی ہے۔ فوٹو — فائل
آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس کو اجازت دی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

ملک میں انرچی بچت کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے شہرِ قائد سمیت صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، دکانیں، سُپر مارکیٹس رات نو بجے بند کرنے کے احکامات سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفیشکین میں بتایا گیا کہ پابندی ایک ماہ کے لئے لگائی گئی ہیں جس کا اطلاق 17 اگست تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ بیکرز اور دودھ کی دکانوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بل بورڈز کی لائٹس رات 9 بجے، شادی ہالز رات ساڑھے 10 بجے جب کہ ریسٹورنٹس اور چائے خانے رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ تمام سنیما ہالز، تھیئٹر سمیت جمز، کلبز، کافی شاپس، سرکس ا ور تفریحی مقامات رات ساڑھے 11 بجے بند کردیئے جائیں گے تاہم نئے حکم نامے میں آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس کو اجازت دی گئی ہے۔

karachi

sindh

energy crisis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div