Aaj News

سندھ بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا ہے، جماعت اسلامی اس عمل کی مذمت کرتی ہے، حافظ نعیم الرحمان
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 02:16pm
<p>ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب</p>

ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمان فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی : جماعت اسلامی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر 22 جولائی کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا ہے، جماعت اسلامی اس عمل کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سندھ اور پیپلز پارٹی ایک ہی ٹیم ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن وقت پر کرائے جائیں، ہم ان کی سازش کو ناکام کریں گے، الیکشن ملتوی کرنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے دونوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر راہ فرار اختیار کیا، یہ سب بے نقاب ہورہے ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی اور کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن ملتوی

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اور کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔

الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست سندھ حکومت نے کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کیلئے 28 اگست جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے 21 اگست کی نئی تاریخ دی تھی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی اور این اے 245 پر ضمنی انتخابات 27 جولائی کو ہونا تھے ۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Karachi Rain

Sindh Local Government Election

Comments are closed on this story.

مقبول ترین