Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نئے چئیرمین نیب آفتاب سلطان کون ہیں؟

وفاقی کابینہ نے پولیس سروسز آف پاکستان کے ریٹائرڈ (بی پی ایس 22) افسر آفتاب سلطان کی بطور چئیرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
شائع 21 جولائ 2022 04:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے پولیس سروسز آف پاکستان کے ریٹائرڈ (بی پی ایس 22) افسر آفتاب سلطان کی بطور چئیرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب رہ چکے ہیں۔

2002 میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے، انہیں اسی دور حکومت میں معطل کیا گیا تھا۔

آفتاب سلطان 2011 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور 2013 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں دو بار ڈی جی آئی بی رہ چکے ہیں۔

دونوں ہی جماعتیں اس وقت حکمران اتحاد میں شامل ہیں۔

2013 کے عام انتخابات تک نگراں سیٹ اپ کے دوران آفتاب سلطان پنجاب پولیس کے سربراہ بھی رہے۔

یہ وہ وقت تھا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے صحافی نجم سیٹھی کی سربراہی میں نگراں حکومت کی مدد سے مسلم لیگ (ن) پر قومی اسمبلی کی 35 نشستوں پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے “35 پنکچر” کا دعویٰ کیا تھا۔

Chairman NAB

Aftab Sultan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div