Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

سپریم کورٹ اقلیت کواکثریت پرمسلط نہیں کرسکتی، وکیل ڈپٹی اسپیکر

سپریم کورٹ کو پارلیمان میں مداخلت کا حق نہیں، عرفان قادر
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2022 02:46pm
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو پارلیمان میں مداخلت کا حق نہیں، سپریم کورٹ اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں کرسکتی۔

وکیل ڈپٹی اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فُل کورٹ سے متعلق نظرثانی کی درخواست دائرکریں گے، امید ہے کیس کو دوبارہ سنا جائے گا۔

عرفان قادر کا کہناتھا کہ ہمیں نظرثانی درخواست کاحق حاصل ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ نظرثانی کی درخواست یہ بینچ سنے۔

وکیل ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آج ہم نے آئین کے مطابق مؤقف عدالت کے سامنے رکھا، ہم ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

Supreme Court of Pakistan

cm punjab election

deputy speaker punjab assembly

Irfan Qadir