Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک سنانے کا امکان ہے جس کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے
شائع 29 جولائ 2022 10:49pm
فائنڈنگ کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ فوٹو — فیس بک تصویر
فائنڈنگ کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ فوٹو — فیس بک تصویر

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق مشاورت کا آغاز کرکے فیصلے کو حتمی شکل دینا شروع کردی، فیصلہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہوگا۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک سنانے کا امکان ہے جس کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، کیس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کریں گے جنہوں نے اعلٰی افسران کو دفتر آنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی پی کی قانونی ٹیم فیصلے سے متعلق معاونت کرے گی جب کہ کیس میں اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار اور سکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیس 2014ء میں شروع ہوا تھا جس کا فیصلہ 21 جون 2022 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

pti

ECP

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div