حکومت ‘ٹک ٹاک’ بنائے گی تو ملک کون چلائے گا؟
چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اب شاید مقبولیت کی حد سے آگے نکل کرضرورت کے زمرے میں آگئی ہے، تبھی تو حکومت پاکستان کو بھی اس مقبول ترین ایپ پراکاؤنٹ بنانا پڑا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم پر بنائے جانے والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے گزشتہ روزٹوئٹر پراس ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا۔
This is TikTok account of @GovtofPakistan 🇵🇰
— Abubakar Umer (@abubakarumer) August 2, 2022
Please follow & share it with others.
Thankshttps://t.co/yZSDMV7TAx
اس “سرکاری “ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراپ لوڈ کی جانے والی سب سے پہلی ویڈیو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلوچستان جانے والے وزیراعظم شہبازشریف کی ہے۔
سب ٹائٹلز کے ساتھ شیئرکردہ اس ویڈیومیں سیلاب متاثرین سے وزیراعظم کی ملاقات کے علاوہ وہاں کی بےیارومددگار عوام کی مدد کے لیے کیے جانے والے اعلانات بھی نمایاں ہیں۔
A quick recap of Prime Ministers’s visit to flood-hit areas of Balochistan.#Balochistan #Floods #ShehbazSharif #PrimeMinister
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کی اس ٹویٹ پرصارفین میں کسی نے اس حیرانگی کا اظہار کیا کہ اگرحکومت ٹک ٹاک بنائے گی تو ملک کون چلائے گا تو کسی نے مشورہ دیا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی اپنا ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لینا چاہیے۔
Kya ab government of Pakistan TikTok bnaye gi mulk ko9 chalaye ga
— Shahbaz Ahmad (@ImShahbazAhmad) August 2, 2022
@CMShehbaz @MaryamNSharif should make their accounts too
— Ammar (@AABangashh) August 2, 2022
تبصروں میں اس اقدام پروفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ٹک ٹاک ایپ چین میں لانچ کیے جانے کے ایک سال 2016 میں بین الاقوامی سطح پر لانچ کی گئی تھی اور اب یہ پاکستان سمیت تقریباً سبھی ممالک میں خصوصاً نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔
اسی مقبولیت کے پیش نظر امکان ہے کہ 2022 کے اختتام تک ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔