Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

جوڈو کے ایونٹ میں مائنس 90 کلو گرام کیٹگری کے میچ میں شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقا کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر کانسی کا طمغہ جیت لیا ہے
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 01:20am
شاہ حسین شاہ نے کانسی کا طمغہ جیت لیا۔ فوٹو — فائل
شاہ حسین شاہ نے کانسی کا طمغہ جیت لیا۔ فوٹو — فائل

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی ایتھلیٹ نے پہلا میڈل ملک کے نام کردیا۔

جوڈو کے ایونٹ میں مائنس 90 کلو گرام کیٹگری کے میچ میں شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقا کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے کولیفائنگ راونڈ میں حصہ لیئے بغیر 7 اگست کو فائنل میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے جب کہ مختلف کھیلوں میں کئی کھلاڑی ہونے کے باوجود پاکستان کے کسی کھلاڑی نے اس ایونٹ میں یہ پہلا میڈل جیتا ہے۔

birmingham

Commonwealth Games

Judo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div