Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

شہداء کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں: خواجہ آصف

نفی پراپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں
شائع 06 اگست 2022 08:41pm
یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوتو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی
یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوتو — اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے ردِ عمل میں کہا کہ منفی پراپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی جتنی آج گر گئی ہے، منفی مہم چلانے والوں کی باقاعدہ سر پرستی کی جاتی ہے، دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں کیونکہ منفی پراپیگنڈے سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ ادارے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے، ہمارا معاشرہ ایسا نہیں تھا نہ ہماری ایسی سیاسی روایات ہیں، پہلے تنقید ایک دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوتی تھی مگر اب یہ کون سا معاشرہ بن گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 میں قوم پر ایک شخص کو مسلط کیا گیا، اگر اقتدار ان کے پاس ہے تو سب اچھا ہے، انہیں سیاسی کلچر کو تباہ کرنے کے بجائے رواداری کو فروغ دینا چاہئے۔

pti

pakistan army

Khuwaja Asif

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div