Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 201 ہوگئی

گزشتہ رات سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 5 افراد کی لاشیں بھی نکلا لی ہیں
شائع 17 اگست 2022 12:05pm
بلوچستان میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، پی پی آئی
بلوچستان میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، پی پی آئی

بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے سبب گزشتہ رات سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پانچ افراد کی لاشیں ملنے سے اموات کی تعداد201 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند میں سیلابی میں بہہ جانے والے پانچ افراد کی لاشیں لیویز فورس کو ضلع پشین کے علاقے سے ملیں ہیں۔

یکم جون سے اب تک 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اورسبی میں ہوئی ہیں۔

بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر81 افراد زخمی ہوئے، جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم اوربارکھان آشانی ڈیم بھی گنجائش سے زیادہ بھرنے کے باعث قریبی آبادیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں سے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی، جبکہ مختلف مقامات پر 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں ساتھ ہی1 لاکھ 8 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان

بلوچستان

NDMA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div