Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں وفد کا جی ایچ کیو دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

ملاقات میں دفاعی، علاقائی سلامتی اور سکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 18 اگست 2022 10:12pm
پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ ویڈیو
پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ ویڈیو

امریکی سینٹ کام کمانڈر کی سربراہی میں امریکی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سینٹ کام کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، علاقائی سلامتی اور سکیورٹی تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ون آن ون کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں امریکی وفد نے پاک فوج کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

COAS

pakistan army

GHQ

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div