Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

صارفین ہوجائیں تیار، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست کی گئی
شائع 21 اگست 2022 12:54pm
اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست کی گئی، تصویرفائل
اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست کی گئی، تصویرفائل

لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام کے لئے بجلی 4 روپے 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے درخواست دائرکی ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے۔

بجلی صارفین پر65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 اگست کو سماعت کرے گی۔

اس سے قبل (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے فی یونٹ بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کی تھی۔

nepra

پاکستان

electricity bill