Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی

شہباز شریف نے بتایا کہ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لیے مہیا کیے جارہے ہیں۔
شائع 23 اگست 2022 12:46pm
بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بلوچستان اور سندھ میں تباہی و بربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بلوچستان اور سندھ میں تباہی و بربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔

وزیراعظم نے اپنی اپیل میں کہا کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے خاص طور پر بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں اوراس دوران مال مویشی، فصلوں ، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانی سیلاب کی بے رحم موجوں کی نظر ہوکراپنے پیچھے جدائی کا غم چھوڑ گئے ہیں اور سینکڑوں زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ، وفاقی وصوبائی اداروں اور مسلح افواج کے بھرپور تعاون سے ہم سب مل کر دن رات کام کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لیے مہیا کیے جارہے ہیں، جس میں ہر جاں بحق فرد کے خاندان کو10 لاکھ ، زخمیوں ، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی کے علاوہ متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے، جس میں اگر پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ سڑکیں اورپُل بہہ جانے سے زمینی رابطہ ٹوٹنے پر ہیلی کاپٹروں سے مدد لی جارہی ہے،اہل وطن کی مدد کی کوششوں کے دوران پاک آرمی کے افسران نے جام شہادت نوش کرکے قربانی کے عظیم جذبے کی روشن مثال قائم کی ہے ،ایثاراور قربانی میں ہماری قوم دنیا میں سب سے آگے ہے، میں آپ سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں ۔

بلوچستان

اسلام آباد

sindh

floods

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div