Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونا 150 روپے سستا

فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 روپے پر آگیا ہے
شائع 23 اگست 2022 08:54pm
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 روپے پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی سے ایک لاکھ 25 ہزار 171 ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 750 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

karachi

gold market

pakistan gold rates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div