Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اندازہ نہیں تھا کہ فوٹو شوٹ سے ماحول اتنا خراب ہو جائیگا، رنویر سنگھ

رنویر سنگھ آج ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا
شائع 29 اگست 2022 10:36pm

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بولڈ فوٹو شوٹ کیس میں ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

گزشتہ دنوں ایک میگزین کے لیے کیے گئے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے رنویر سنگھ خبروں کی زینت بنے رہے کیونکہ ان کے خلاف کئی شکایت درج کرائی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے میں ممبئی پولیس نے آج اداکار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، بتایا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کا بیان صبح 7.30 سے ​​9.30 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے کیا کہا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے اپنے بیان میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے، اداکار نے کہا تھا کہ ان کا اس فوٹو شوٹ سے کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، رنویر سنگھ نے پولیس کے سامنے یہ بھی کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے ماحول اتنا خراب ہو جائے گا۔

پورا معاملہ کیا ہے؟

گزشتہ ماہ رنویر سنگھ نے ایک بین الاقوامی میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا رنویر سنگھ نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ خواتین کی تنظیموں سمیت بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ پر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن کئی بالی ووڈ ستارے رنویر سنگھ کےلیے کھڑے ہوئے اور انہوں نے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کی حمایت کی۔

کئی اعزاز اور ایوارڈ اپنے نام کرنے والے رنویر سنگھ نے باجی راؤ مستانی، پدماوت اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

رنویر سنگھ ہدایتکار روہت شیٹی کی اگلی فلم سرکس میں جیکولین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گے، یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

Ranveer Singh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div