عمران خان نے اداروں کو نشانہ بنا کر ریڈ لائن کراس کردی: خالد مقبول
اداروں کے اندر بغاوت کی نا کام کوشش پر پی ٹی آئی قیادت وضاحت کرے اور قوم سے معافی مانگے
سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نےنازک وقت میں اداروں کونشانہ بنایا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک میں تباہی مچا دی، صورتحال سے فائدہ اٹھائے تو ریاست کا اس میں مفاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےنازک وقت میں اداروں کو نشانہ بنا کر ریڈ لائن کراس کردی ہے، اداروں کے اندر بغاوت کی نا کام کوشش پر پی ٹی آئی قیادت وضاحت کرے اور قوم سے معافی مانگے۔
ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ رواں سال کی ابتدا سے سیاسی عدم استحکام رہا ہے، کئی سال سے معیشت بھی سنبھل رہی، لہٰذا سیاسی رہنماؤں کا فرض ہے کہ ملک کو اس مشکل سےنکالیں۔
COAS
karachi
imran khan
MQM Pakistan
PTI jalsa
مزید پڑھیں
مقبول ترین
منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا
ویڈیو: ریشم کی تیاری کیلئے کیڑا کیسے دردناک موت سے گزرتا ہے
پاکستان کی 7 جامعات کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل
صرف پروجسٹوجن پر مبنی گولی کھانے سے چھاتی کے کینسر کا خدشہ
جنرل باجوہ نے خود سے منسوب انٹرویو جعلی قرار دیدیا، صحافی کا دعویٰ
تازہ ترین
Comments are closed on this story.