Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی پشاور جلسے کی تیاریوں میں سرکاری مشینری کااستعمال

عمران خان نے آج پشاورجلسے میں مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2022 03:32pm
تصویو اسکرین گریب
تصویو اسکرین گریب

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے،ضلعی انتظامیہ کی کرین پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے میں مصروف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پشاورمیں آج ہونے والے جلسے کے لئے سرکاری مشینری کے استعمال سے متعلق ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہے، ضلعی انتظامیہ کی کرین پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کے لیے استعمال میں لائی جارہی ہے تو سرکاری گاڑی پرجھنڈے لگانے کی ویڈیوبھی سامنے آگئی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹرپرویڈیو شئیرکی۔

سرکاری اہلکاروں کےجھنڈےلگانے کی ویڈیوپر تنقیدی تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج پشاورجلسے میں مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے اپنے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے پر نظررکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے۔

سخت الفاظ استعمال کرنے والے عمران خان نے مزید لکھا کہ، “ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے بیانات کوجان بوجھ کر توڑمروڑکر پیش کررہے ہیں، بس !اب بہت ہوگیا“۔

imran khan

peshawar

PTI jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div