Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

خاتون جج کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا میرا مقصد نہیں تھا: عمران خان

خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا میرا مقصد نہیں تھا، ایسے جملے شہباز گل پر تشدد اور اس کی حالت دیکھ کر ادا کیے
شائع 06 ستمبر 2022 08:53pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ فوج کے ڈر سے نواز شریف بھارتی وزیراعظم مودی سے چھپ چھپ کر ملتے تھے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کو گرایا گیا تو میں نے پہلا جلسہ پشاور میں کیا، جب بھی میں کال دیتا ہوں آپ نے کبھی مایوس نہیں کیا۔

عمران کان نے کہا کہ کل ایک منظم پروپیگنڈا چلا ہے، مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کا پروپیگنڈا کر رہی ہے جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کے ڈر سے نواز شریف بھارتی وزیراعظم مودی سے چھپ چھپ کر ملتے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ لوگ میچ کھیل کر کبھی بھی نہیں جیت سکتے، انہیں الیکشن میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے، اسی لئے یہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے مجھے باہر کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے شروع سے عدلیہ کی عزت کی ہے، میں نے کبھی اپنی پارٹی کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ انصاف عدلیہ دیتی ہے لیکن ن لیگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے عدالت پر حملہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا میرا مقصد نہیں تھا، ایسے جملے شہباز گل پر تشدد اور اس کی حالت دیکھ کر ادا کئے۔

سابق وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگوں نے مجھے دیوار سے لگانا چاہا تو میں مزید طاقتور بن کر تمہارا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زنجیریں انسانوں کی عظمت کی پرواز روکتی ہیں، میرے نبی نے کلمہ کے ذریعے انسانوں کو آزاد کردیا، کوشش ہے کہ اپنے نبی کی سنت پر چلتے ہوئے قوم کو جگاؤں تاکہ یہ زنجیریں ٹوٹیں اور قوم اوپر پرواز کرے۔

Nawaz Sharif

imran khan

peshawar

PTI jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div