Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا

بورڈ نے آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کرتے ہوئے 14 روز میں کرکٹر سے جواب طلب کرلیا
شائع 13 ستمبر 2022 07:08pm
کرکٹر سے جواب طلب۔ فوٹو — فائل
کرکٹر سے جواب طلب۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ میں ایک اور میچ فکسنگ کا کیس سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ٹیم کا حصہ آل راؤنڈر آصف آفریدی نے ڈومیسٹک میچ کے دوران کھیل سے کھلواڑ کیا جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے آصف آفریدی کو نوٹس آف چارج جاری کرتے ہوئے 14 روز میں کرکٹر سے جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف آفریدی میچ فکسنگ کیس کے دوران کرکٹ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

PCB

Domestic Cricket

Pakistan Cricket Team

match fixing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div