Aaj News

اروشی روٹیلا نے رشبھ پانٹ سے ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگ لی

نسیم شاہ کے ساتھ ویڈیوشیئرکرنےکے بعد اروشی کا نام سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈزمیں رہا
شائع 14 ستمبر 2022 04:02pm

گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے سُپرفورمرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران نسیم شاہ کے ساتھ انسٹااسٹوریزمیں ایڈیٹڈ ویڈیوشیئرکرنے والی بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹررشبھ پانٹ سے ہاتھ جوڑکرمعافی مانگ لی۔

نسیم شاہ کے ساتھ ویڈیوشیئرکرنےکے بعد سے اروشی کا نام سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈزمیں شامل تھا، اس دوران پرستاروں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ دبئی میں میچ دیکھنےکے لیے جانے والی اروشی تو بھارتی کرکٹر رشبھ پانٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں تواب نسیم شاہ کو اہمیت دینے کا مقصد، تاہم پاکستانی کرکٹرنے یہ کہہ کرکہ ، “ میں نہیں جانتا اروشی کون ہے“ معاملہ ہی ختم کردیا تھا۔

اس دوران اروشی اوررشبھ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ بھی جاری رہی۔

اس گھمبیرمعاملے کا آغاز اروشی کی جانب سے ہوا تھا، اداکارہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ’ آر پی’ نام کے ایک شخص نے ان سے ملاقات کیلئے ہوٹل کی لابی میں کئی گھنٹے انتطار کیا مگروہ جاکرسوگئیں اور اٹھ کردیکھا تو موبائل فون پر16 مسڈ کالز آئی ہوئی تھیں۔

اروشی کےمطابق انہیں اپنی جانب سے ایسا کرنا بُرابھی لگا اس لیے ’آر پی“ کوکہا کہ جب تم ممبئی آؤ گےتو ہم ملاقات کریں گے اور ہم نے بعد میں ممبئی میں ملاقات کی۔

رشبھ پانٹ کی جانب سے کڑی تنقید کرتے ہوئے انسٹااسٹوریزمیں لکھا گیاتھا، “ لوگ خبروں میں رہنے اورسستی شہرت کے حصول کیلئے کیسے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑدوبہن “۔

رشبھ پانٹ نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پربھی بلاک کردیا تھا۔

اس کرارے جواب پراداکارہ نے بھی کسی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئےنام لیے بغیر لکھا تھا، “چھوٹے بھائی آپکوکرکٹ کھیلناچاہیے،میں کوئی مُنی نہیں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی”۔

لیکن اس تمام جنگ کے بعد حیرت انگیزطورپراروشی نے رشبھ پانٹ سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی نے اروشی سے رشبھ پانٹ سے متعلق سوال کرتےہوئے کوئی پیغام دینے کو کہاتوجواب میں وہ قدرے کنفیوژن کاشکار نظرآئیں ، اورپھرہاتھ جوڑتے ہوئے کہا، “میں یہ کہنا چاہوں گی کہ کچھ نہیں، سوری ۔۔۔ آئی ایم سوری’۔

اس سے قبل اروشی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے اورنسیم شاہ سے متعلق میمزبنانے والوں کو کھلاڑی کانام لیے بغیرایسا کرنے سے منع کرچکی ہیں۔۔

اروشی نے اپنی ایڈیٹڈ پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا تھا کہ، 2 روز قبل میری ٹیم نے مداحوں کی ایڈٹ کردہ کچھ دلچسپ میمزشیئر کیں جن کے بارے میں علم نہیں تھا کہ ان میں کون کون شامل ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبربنانے سے گریزکریں۔

آج پھرانہوں نے صحافیوں کےسوالات کے جواب میں نسیم شاہ کے لیے ویڈیو لگائے جانے کی پھرسے وضاحت کی ۔

india

پاکستان

Naseem shah

Rishabh Pant

Asia Cup 2022

Urvashi Rautela

Comments are closed on this story.