Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بیرونی یا اندرونی سیکیورٹی چیلنج کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف

پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔
شائع 17 ستمبر 2022 02:18pm
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (فوٹو:فائل)
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (فوٹو:فائل)

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرہمیں کسی بھی بیرونی یا اندرونی سیکیورٹی چیلنج کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے شمالی سیکٹر میں پاک فضائیہ کی آپریشنل سکردو ایئر بیس کا معائنہ کیا۔

انہیں مختلف یونٹس کے رول اینڈ ٹاسک کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ایئرچیف نے مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔

اس موقع پرایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونے کہا کہ پاک فضائیہ کا انفراسٹرکچر اورعسکری صلاحیتوں میں اضافہ آپریشنل صلاحیتوں میں توسیع اورعسکری حکمت عملی مین اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، خلائی، الیکٹرانک اور سائبر وارفیئر کے ساتھ ساتھ مخصوص تکنیکی علوم قومی سلامتی کے روایتی ماحول پر بھرپور طریقے سےاثراندازہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادر وطن کی خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔

پاکستان

Pakistan Air Force

Zaheer Ahmed Babar Sidhu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div