Aaj News

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا
شائع 23 ستمبر 2022 02:15pm
<p>ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان میڈل سے محروم ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان میڈل سے محروم ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان میڈل سے محروم ہوگیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کے لئے روانگی سےقبل علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا جس پر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو (مثبت) آئی۔

اے سیمپل پازٹیو آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو نکلا، علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مؤقف دینے کا موقع ملے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور پاکستان سے میڈل واپس بھی لے لیا جائے گا۔

Gold Medal

Commonwealth Games

wresling

asad ali

doop test

Comments are closed on this story.