Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

لاہور: لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، دو پولیس اہلکار گرفتار

لاہور میں پولیس اہلکاروں کے خلاف لڑکی کو ہراساں اور مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقے...
شائع 25 ستمبر 2022 06:39pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

لاہور میں پولیس اہلکاروں کے خلاف لڑکی کو ہراساں اور مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں2 پولیس اہلکاروں کی لڑکی کو ہراساں اور مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے پر متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکارعرفان عارف اور عامر مقصود نے لڑکی کو دوست آصف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے روکا اور ہراساں کیا ، جس کے بعد لڑکی سے زیادتی کی کوشش بھی کی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں پیٹی بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل اور محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div