Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا

وزارت خزانہ کا اعزاز ملنا میرے لیے باعث فخر رہا، مفتاح
شائع 27 ستمبر 2022 04:00pm
مفتاح اسماعیل(فوٹو:فائل)
مفتاح اسماعیل(فوٹو:فائل)

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے استعفیٰ میں کہا کہ وزارت خزانہ کا اعزاز ملنا میرے لیے باعث فخر رہا، آپ کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

مفتاح اسماعیل کے استعفیٰ کی کاپی آج نیوز کو موصول ہو گئی۔

اس سے قبل، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کردیا۔

مفتاح اسماعیل نے لندن میں جاری مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں کہا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لیک ہونے والی ایک آڈیو میں مریم نواز کو مفتاح اسماعیل کے حوالے سے شکوے کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا مفتاح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آرہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مفتاح ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اُڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں، مریم نواز بولیں ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انہیں پتا ہے کیا کرنا ہے، لیکن مفتاح انکل اسے یہ بھی پتا نہیں کہ جو یہ کر رہا ہے اس کے کیا اثرات ہوں گے، یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آجائیں۔

PMLN

Finance minister

resignation

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div