Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

چینی باشندوں پرفائرنگ کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی

رواں برس چینی باشندے دہشتگردوں کے نشانے پرہیں
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 02:31pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

کراچی کےعلاقے صدر پریڈی اسٹریٹ میں چینی باشندوں پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

گزشتہ روز نامعلوم افراد نے صدر میں واقع پشاورآئس کریم کے قریب ڈینٹل کلینک میں چنیی باشندوں پرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او پریڈی سجاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی او قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ میں 2 دہشتگرد ملوث تھے۔

فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

فائرنگ کے نتیجے میں چینی نژاد پاکستانی ہلاک اور چینی نژاد پاکستانی مرد اور خاتون زخمی ہوئے۔

ایف آئی آر میں درج زخمیوں کے ابتدائی بیان کے مطابق کلینک پر ڈاکٹر رچرڈ ، ان کی زوجہ اورکیشئیرا پنے کام میں مصروف تھے کہ ایک گاہک ( قد تقریباً 5فٹ7انچ) نیلی پینٹ ، کالی شرٹ اور لال ٹوپی پہنے کلینک میں داخل ہوا، جس نے ویٹنگ ایریا میں بیٹھ کربتایا کہ دانتوں کی صفائی کروانی ہے۔

مزید پڑھیں: نامعلوم فرد کی چینی باشندوں پرفائرنگ

تقریبا 5 سے 6 منٹ کے اندروہ ویٹنگ لاؤنج سے ڈاکٹرز کے کیبن کی جانب بڑھا اور اسلحہ نکال کرکلینک میں موجود تمام افراد پرفائرنگ شروع کردی۔ واقعے میں رونلڈ رائمنڈ چاؤ موقع پرہلاک اورڈاکٹر رچرڈ اوران کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزم باہر کی جانب بھاگا جبکہ کلینک کے باہر ملزم کا دوسرا ساتھی موٹرسائیکل پرموجود تھا، جس پر بیٹھ کردونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 4 چلے ہوئے خول او 3 عدد سکے ملے ہیں۔

اس سے قبل اپریل 2022 میں جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چینی شہریوں کی وین کو خاتون خودکش حملہ آورخاتون شاری بلوچ عرف برمش نے نشانہ بنایا تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div