Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کیا دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی راہیں جُدا ہوگئیں؟

یہ جوڑی 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی
شائع 29 ستمبر 2022 10:43pm

سوشل میڈیا پر افواہیں کردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سپر اسٹار رنویر سنگھ نے راہیں جُدا کرلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان افواہوں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب عمیر ساندھو نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رنویر سنگھ اور دیپیکا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔

بالی ووڈ کی اس سُپر اسٹار جوڑی کی شادی کو تقریباً چار سال ہو چکے ہیں جس کے بعداب ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، تاہم اب تک جوڑی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے علیحدگی کی خبر پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن انہوں نے کہا کہ میں اور دپیکا دس سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔

رنویرسنگھ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور دیپیکا جلد ہی پھر سے بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی فلم ’رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جس کے بعد 2018 میں یہ جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

Ranveer Singh

Deepika Padukone

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div