Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا

بھارت کی جانب سے یہ پاکستان کے خلاف پہلا حملہ نہیں۔۔۔
شائع 01 اکتوبر 2022 04:16pm

بھارت میں حکومتِ پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا۔

پاکستانی ٹوئٹر اکاؤنٹ آفیشل ہینڈل @GovtofPakistan کو بھارت کی جانب سے ”قانونی مطالبے“ کے جواب میں غیر فعال کیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ پاکستان کے خلاف پہلا حملہ نہیں ہے۔ بھارت میں پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس سے پہلے غیر فعال کیا جاچکا ہے، تاہم اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔

 اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹوئٹر کے رہنما خطوط کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ سائٹ عدالتی حکم جیسے جائز قانونی مطالبے کے جواب میں ایسی کارروائی کرتی ہے۔

جون 2022 میں بھارت میں ٹوئٹر نے اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری اکاؤنٹس پر پابندی لگائی تھی۔

اگست 2022 میں بھارت نے آٹھ یوٹیوب پر مبنی نیوز چینلز کو بلاک کیا، جن میں سے ایک مبینہ طور پر پاکستان سے چلایا جارہا تھا اور ایک فیس بک اکاؤنٹ ”بھارت مخالف مواد“ آن لائن پوسٹ کرنے پر بلاک کیا گیا۔

اب تک بھارت کی مرکزی حکومت نے 100 یوٹیوب چینلز، چار فیس بک پیجز، پانچ ٹوئٹر اکاؤنٹس اور تین انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔

ٹوئٹر حکام سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر ایسے مواد کے خلاف کارروائی کرتا ہے، جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہو۔

india

Government of Pakistan

Officail Twitter Account

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div