Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پہلے استعفیٰ دیے اور اب منظور ہونے پر عدالت پہنچ گئے
شائع 05 اکتوبر 2022 12:45pm
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پہلے استعفیٰ دیے اور اب منظور ہونے پر عدالت پہنچ گئے، استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی، ڈاکٹر شیری مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد اور محمد اکرم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے ،اسپیکر تحقیق کرلے جنہوں نے استعفے دیے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے،قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا ،123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا،ممبر اسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی،اسپیکر نے سنے بغیر استعفی منظور کر لیا، پھر ہائیکورٹ نے ان کا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

درخواست گزار اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے، اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔

resignation

speaker national assembly

Islamabad High Court

PTI MNA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div