Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

گجرات میں مذہبی تہوارپرپتھراؤ کا الزام، مسلمانوں پرسرعام تشدد

پولیس کا الزام ہے کہ نوجوانوں نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر پتھراؤ کیا
شائع 05 اکتوبر 2022 03:34pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

بھارتی ریاست گجرات میں سرعام مسلمانوں کو کوڑے مارے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکار مردوں کو کوڑے مار رہے ہیں، جبکہ سامنے کھڑے افراد تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

پولیس نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری میں ہونے والی گربا کی تقریب میں پتھراؤ کیا تھا۔

مقامی میڈیا نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اندھیلہ گاؤں کی پولیس نے عوام کے سامنے پتھراؤ کرنے والے افراد کو سبق سکھایا۔ مقامی پولیس انسپکٹر بھی وہاں موجود تھا، جس نے لڑکوں کو عوام سے معافی مانگنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق گاؤن میں گربا پروگرام کا اہتمام کیا تھا، جس کے قریب ہی ایک مندر اور ایک مسجد ہے۔

میڈیا کے مطابق تقریب میں خواتین اور مرد بھی شریک تھے کہ دوسری برادری سے تعلق رکھنے والا ایک گروپ موقع پر پہنچ کرانہیں رُکنے کا کہا جو تصادم کی وجہ بنا۔

اس کےعلاوہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے بعد صارفین کی جانب ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔

Gujrat

ٰIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div