Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ملتوی

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی
شائع 05 اکتوبر 2022 04:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت 6 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورت میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

ایم کیوایم کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کیلئے 49 ترامیم کی ضرورت ہے، ترامیم سے متعلق صدر پاکستان، وزیر اعظم اور دیگر کو بھی خطوط لکھ چکے ہیں۔

جماعت اسلامی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔

local bodies election

Jamat e Islami

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div