Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سستے داموں موبائل فون اور لیپ ٹاپ دینے کا فراڈ، ملزمان کی سزا کالعدم قرار

ملزمان لوگوں کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر رقم چھین لیتے تھے۔
شائع 05 اکتوبر 2022 05:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہریوں کو سستے داموں موبائل فون اور لیپ ٹاپ دینے کے فراڈ میں عدالت نے باپ سمیت تینوں بیٹوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ضلعی عدالت شرقی نے ملزمان نعیم رحمان نیازی اور ان کے تین بیٹوں عباد رحمان، حامد اور تنزیل کو مجموعی طور پر 21، 21 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی کے کاروباری لوگوں کو سستے دام پر لیپ ٹاپ اور موبائل فون دینے کا جھانسہ دیا۔

ملزمان لوگوں کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر رقم چھین لیتے تھے، ملزمان نے سابق آئی جی اسلام آباد کے رشتہ دار سے بھی فراڈ کیا۔

سابق آئی جی کے رشتہ دار سے فراڈ کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

ملزمان نے سابق آئی جی کے رشتہ سے خانگی طور صلح کی اور رقم لوٹا دی، ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں 2012-13 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

karachi

Fraud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div