Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سوات واقعہ: ’ٹی ٹی پی سے معاہدہ ہے کارروائی کی تو ذمہ داری قبول کریں گے‘

سوات کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 04:50pm
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)

صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سوات کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں،لیکن ہرواقعہ دہشت گردی کا نہیں ہوتا۔

سوات میں امن و امان کی صورت حال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ اب تک کسی قسم کے ڈیل نہیں ہوئی، لیکن تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہمارا یہ معاہدہ ہوا ہے کہ جو بھی ان کی طرف سے کارروائی ہوگی ان کی ذمہ داری قبول کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ہمارے صوبے میں کئی تنظمیں ہیں، کچھ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن کئی ایسے گروپ ہیں کہ وہ الگ سے مسلح کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک حافظ گل بہادر مذاکرات کے خلاف ہے اور ریاستی اداروں اور سیولین پر حملے کرتے ہیں۔

مراد سعید کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید جو کہہ رہا ان سے پوچھیں، میں صوبائی حکومت کا ترجمان ہوں مراد سعید کا ترجمان نہیں۔

KPK

TTP

Barrister Mohammad Ali Saif

Issue

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div