Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کا 2...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 11:54am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کورات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا ۔

خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اوراعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

اعظم سواتی اسلام آباد کی دسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش

گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم اعظم سواتی کو لے کرڈسٹرکٹ سیشن عدالت پہنچی اور اعظم سواتی کو سینئرسول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے عدالت سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت میں اعظم سواتی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو صرف سیاسی بنیادوں پر کو گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔

عدالت نے ایف آئے آئی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا جس کے بعد ایف آئی اے اعظم سواتی کو لے کر پمزاسپتال روانہ ہوگئی۔

عدالت سے واپسی پراعظم سواتی نے بتایاکہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، مجھ پر تشدد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا اظہار مذمت

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے بھی اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئےان کی گرفتاری پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

بابراعوان نے کہاکہ حکومت نے آدھی رات کو گرفتار کیا ہے، گرفتار کرنے والوں نے خود کو ایف آئی اے اہلکار بتایا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نےسینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں نامزد تھے، ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت کل 11عہدیدارون کو نامزد کیا تھا۔

politics Oct 13 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div