Aaj News

سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا
شائع 14 اکتوبر 2022 10:53am
<p>فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کوسندھ ہائیکورٹ سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں نام مستقل ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کی دوسری درخواست میں بھی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت شرجیل میمن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا، شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں بار بار ملک سے جانا پڑتا ہے۔

راج علی واحد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ECL

PPP

Sharjeel Memon

Sindh High Court

information minister of sindh

Comments are closed on this story.

مقبول ترین