’منی بیک گارنٹی ’ ڈرو گے تو مرو گے

فلم سال 2023 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
شائع 14 اکتوبر 2022 07:33pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے فلم ساز فیصل قریشی کی بڑے بجٹ کی فلم ’منی بیک گارنٹی ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

معروف اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپراسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور اس ایکشن کامیڈی فلم کی کہانی میں بیرونِ ملک میں دولت کو ہتھیانے اور چوری کر کے غائب کرنے کے حیران کردینے والے طریقے کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کے پہلے ٹیزر میں جوتوں کے شوٹس، فلم کے کرداروں کے بھگانے کے شوٹس کسی واردات کی منظر کشی کے شوٹس سمیت شامل تھے، تاہم پہلے ٹیزرمیں فلم کام کرنے والے فنکاروں کی پہچان مشکل تھی ۔

اس میگا کاسٹ فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم انکی اہلیہ شنیرا اکرم ، کرن ملک، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم اگلے برس اکیس اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔