کس گلاس میں سب سے زیادہ پانی ہے؟

پہیلیاں آپ کی سوچ کو بڑھانے کا کام کرتی ہیں
شائع 18 اکتوبر 2022 11:40pm

سائنسدانوں نے بہت عرصہ پہلے ہی یہ ثابت کردیا تھا کہ پہیلیوں کی وجہ سے ہماری یاداشت بہتر ہوتی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ پہیلیاں آپ کی سوچ کو بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔

البتہ پہیلیاں سلجھانے سے صرف بچوں کو فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ بڑے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کے سامنےایک ایسی پہیلی سامنے لارہے ہیں جسے سلجھانے کیلئے آپ کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑیں گا۔

دی گئی تصاویر میں چار پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے ایک گلاس میں کینچی ہے ، ایک میں پیپر کلپ ، ایک میں ربر جبکہ آخری گلاس میں گھڑی رکھی ہوئی ہے۔

اب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ چاروں گلاس میں سے زیادہ پانی کس گلاس میں ہوگا؟

اس پہیلی کو حل کرنے کیلئے ذرا سا سائنس پڑھا ہوا ہونا ضروری ہے۔

کیا آپ اب تک اس پہیلی کو حل نہیں کرپائے۔

ساری چیزوں میں سے پیپر کلپ ایک واحد چیز ہے جو گلاس میں موجود کم اسپیس لے گی کیونکہ پیپر کلپ سائز میں باقی دی گئی چیزوں سے چھوٹی ہے، اور اگر آپ چاروں گلاسز سے چیزیں نکال دیں گے تو سب سے زیادہ پانی پیپر کلپ والے گلاس میں موجود ہوگا۔