Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 2.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے
شائع 19 اکتوبر 2022 12:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔

افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوگئے، دونوں کو شاہین شاہ آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جنہیں شاداب خان نے چلتا کیا، اس کے علاوہ نجیب اللہ زدران 6، درویش رسولی 3 اور عظمت اللہ عمرزئی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

82رنزپر6 وکٹیں گرنے کے بعد افغان ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے ٹوٹل 154 تک پہنچادیا۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی، انہوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے 2،2 شکار کئے جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 2.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے تاہم مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

اس سے قبل 17 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے وارم اَپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

afghanistan

cricket

پاکستان

ICC

T20 World Cup

Pakistan vs Afghanistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div