ڈرامہ بادشاہ بیگم کی آخری قسط نے مداحوں کو مایوس کردیا

آخری قسط نشر ہونے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا
شائع 19 اکتوبر 2022 11:43pm

ڈرامہ بادشاہ بیگم کی آخری قسط نے مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترتے ہوئے انہیں مایوس کردیا۔

ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی کاسٹ میں زارا نور عباس، فرحان سعید، علی رحمان، یاسر حسین، ابوالحسن، کومل میر، حبا عزیز، تانیہ حسین، حمزہ سہیل، شہزاد نواز، سمن انصاری سمیت دیگرکئی ستارے شامل ہیں۔

ڈڑامے کی کہانی تخت حاصل کرنے کیلئے سیاست، اقتدار کی ہوس اور بہن بھائیوں کی دشمنی کے گرد گھومتی ہے, ڈرامہ اپنی منفرد اور غیر معمولی کہانی کی وجہ سے شروع میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا تاہم اپنے اختتام سے مداحوں کا دل جیتنے میں ناکام رہا۔

گزشتہ روز ڈرامے کی آخری قسط نشر ہوئی جس میں کرداروں کے انجام سے مداح کافی ناراض ہوئے اور اُن کی بڑی تعداد نے یہی کہا کہ ڈرامے کے تمام کرداروں کو مارنے کا مقصد ابھی تک سمجھ نہیں آیا جبکہ کچھ صارفین مجموعی طور پر ڈرامہ پسند آیا ۔