ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی
کینیا میں قتل کیے جانے والے صحافی ارشد شریف کی میت آج منگل کو پاکستان پہنچے گی۔
ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق جو خود بھی صحافی ہیں نے پیر کی شب ٹوئٹر پر بتایا کہ ”شہید ارشد شریف کا جسد خاکی کل آئے گا اور تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات ہوگی۔“
اس سے قبل کینیا میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام ارشد شریف کی میت کینیائی حکام سے وصول کی۔
اینکرپرسن عمران ریاض خان نے ایک ٹؤئیٹ میں بتایا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے کوئی 112 کلومیٹر دور مگاڈی کے علاقے میں ایک ناکے پر پولیس نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
ارشد شریف قتل۔ کینیا پولیس نے اپنے افسر کے ہاتھوں گولی چلنے کا اعتراف کرلیا
کینیا کی پولیس نے اعتراف کیا کہ ارشد شریف اس کے ایک اہلکار کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔