Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دہشتگردی مقدمہ، علی وزیر سمیت 12 ملزمان بری

علی وزیر دو سال تک جیل میں رہے۔۔۔۔
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 04:06pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت بارہ ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کردیا۔

علی وزیر کو دہشتگردی کے مقدمے میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اسی مقدمے کے تحت دو سال تک جیل میں رہے۔

علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج تھا۔

ان کے خلاف کراچی میں مزید تین مقدمات دائر ہیں اور فوری طور پر ان کی رہائی کاامکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منظور پشتین پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے علی وزیر کو 16 دسمبر2020 میں اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پشاورسے گرفتارکیا گیا تھا، 19 دسمبرکو انہیں بذریعہ طیارہ کراچی لانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

20 دسمبرکو انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر سمیت تین دیگر پی ٹی ایم رہنماؤں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہوا تھا اور سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ان کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

کراچی پولیس کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی، 153اے، 505 (2)، 188 اور 34 شامل کی تھیں۔

ali wazir

ATC Karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div