Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

روات میں ڈکیتی و قتل کا ڈراپ سین، مقتول خود ہی ڈاکو نکلا

مدعی مقدمہ نے جھوٹا ڈرامہ رچا کرمقدمہ درج کراویا، راولپنڈی پولیس
شائع 25 اکتوبر 2022 05:13pm
تصویر: فیس بک/ایس ایس پی وسیم ریاض خان
تصویر: فیس بک/ایس ایس پی وسیم ریاض خان

روات میں ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مقتول شہزاد خود ہی ڈاکو نکل آیا۔

راولپنڈی پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 25 جولائی کو پولیس کو رابری میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلا ع ملی جس پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی اور زخمی کو ہسپتال بھجوایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والا شخص زخؐوں کی تاب نہ لاتے ہوئے واقعے کے چند روز اسپتال میں تم توڑ گیا۔

پولیس نے تفتیش کے لیے مدعی مقدمہ سے رابطہ کی کوشش کی جس کا نمبر بند تھا، مدعی کو مسلسل کو شش کے بعد تلاش کرکے تفتیش کی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ واقعہ کے وقت مقتول کے ساتھ دو دوست عرفان عرف چنے اور جمعہ گل بھی تھے۔

روالپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس نے ایک دوست عرفان عرف چنے سے تفتیش کی تو روات میں رابری کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوا، تفتیش کے دوران ملزم عرفان نے بتایا کہ کورال کے علاقہ میں رابری کی واردات کے دوران کراس فائرنگ سے مجھ سمیت شہزاد اور جمعہ گل بھی زخمی ہوئے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا گیا جس کے بعد کورال پولیس نے ملزم جمعہ گل کو موقعہ سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ شہزاد اور عرفان زخمی حالت میں موقعہ سے فرار ہوگئے۔

اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا ہے کہ شہزاد اور مدعی مقدمہ نے ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے تھانہ روات کے علاقہ میں جھوٹا ڈرامہ رچا کرمقدمہ درج کراویا اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کی۔

firing

FIR

robbers

rawalpindi police

Murder and Robbery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div