Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

گینگ ریپ معاملہ، متاثرہ بچی نے پریڈ میں ملزمان کو شناخت کرلیا

پولیس نے کیس میں دو ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی تھی۔
شائع 27 اکتوبر 2022 05:04pm

کراچی کی مقامی عدالت میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا معاملے پر ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا ہے۔

اس سے قبل، کراچی پولیس چیف نے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی کے گینگ ریپ میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ملزم کو کراچی دوسرے کو ٹنڈو الہٰ یار سے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری سی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

پولیس چیف نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 72 گھنٹے سے کم وقت میں اہم کیس حل کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق جو گاڑی واردات میں استعمال ہوئی وہ چند روز قبل ہی گھوٹکی کے رہائشی شخص نے فروخت کی تھی، ایک ملزم واردات کے بعد گاؤں فرار ہوگیا جسے وہاں سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، جبکہ کیس کو مضبوط بنانے کے لئے گاڑی کا کیمیکل ایگزامن اور ملزمان کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔

sindh

Karachi Court

Identity Parade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div