Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے وقار احمد کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کے معاملے پر سامنے آنے والے نام وقار احمد کی تصویر جاری۔
شائع 30 اکتوبر 2022 06:40pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شہریار خان مہر نے ارشد شریف قتل کیس کی متنازع شخصیت وقار احمد کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر جاری کردی۔

وقار احمد، خرم احمد کے بھائی ہیں جو فائرنگ کے وقت ارشد شریف کی گاڑی چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل: خرم اور وقار کا کراچی سے کیا تعلق ہے؟

وقار اور خرم کے بارے میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کا اسمگلنگ کے بزنس سے تعلق ہے، یہ کمپنی ایک نجی چینل کی ہے اور ارشد شریف کینیا میں انہی کے پاس رہائش پذیر تھے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”وقار اور خرم کا اگر اس کیس سے کوئی تعلق ہے تو وہ یہ کہ دونوں ارشد شریف (شہید) کے خیر خواہ تھے۔“

 تصویر بزریعہ فیس بک/ ایم پی اے شہریار خان مہر
تصویر بزریعہ فیس بک/ ایم پی اے شہریار خان مہر

انہوں نے مزید لکھا کہ ”میں تمام اسکینڈل بنانے والوں سے درخواست کروں گا کہ وہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں اور ہمارے بھائیوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور جھوٹے الزامات کو بند کریں۔“

arshad sharif death

Waqar Ahmed

Khurram Ahmed