Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 11:54am

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار محمد آفاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

جس پر لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان تو ضمنی انتخابات بھی لڑ چکے ہیں۔

درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،نواز شریف کو بھی نااہل قرار دے کر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے،عمران خان کو چیرمین شپ کے عہدے پر رہنےکا قانونی جواز نہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے اور تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div