Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سواتی کی مبینہ ویڈیو، عمران خان کا چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

خدا کرے کبھی کسی انسان کو اس سب سے نہ گزرنا پڑے، عمران خان
شائع 05 نومبر 2022 05:05pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوتس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان کی ایماء پر میں اعظم سواتی کی گھر کی دہلیز تک محدود، مکمل طور پر غیر عوامی اور تہجد گزار محترمہ اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ انہیں اس کرب، اذیت اور توہین و ذلت کے ناروا احساس کا بوجھ اٹھانا پڑا۔‘

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیادیں شرفِ انسانی، خاندان کی تعظیم اور چادر و چار دیواری کی حرمت وتقدیس کےاقدار پر اٹھائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ کوئٹہ میں میری اہلیہ کے ساتھ خلوت میں ویڈیو ریکارڈ کی گئی، اعظم سواتی

انہوں نے کہا کہ برہنہ کرنے، زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنانےاور اب ایک ویڈیو کے ذریعے اعظم سواتی کی اہلیہ محترمہ کی خلوتوں کے پردے چاک کرنے سمیت ریاست کے ہاتھوں میں سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہایت صدمہ انگیز، پرلے درجے کی قابل نفرت و کراہت اور قابلِ مذمت ہے۔ خدا کرے کبھی کسی انسان کو اس سب سے نہ گزرنا پڑے۔ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ اس کا از خود نوٹس لیں۔

CJP

imran khan

Azam Khan Swati

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div