Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، ووٹنگ آج ہوگی

ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان بھرپور مقابلہ متوقع
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 01:11pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

امریکی ایوان نمائندگان کی 435 اور امریکی سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔

حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور اپوزیشن جماعت ریپبلیکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ بھر پور ہے۔

صدر بائیڈن کے دور حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے ریپبلیکن امیدوار جیت کے دعوے دار ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کو الیکشن ہارنے کی بجائے ریپبلیکن پارٹی کے ہاتھوں جمہوری روایات کے پامال ہونے کا خدشہ ہے۔

تجزیہ کار بھی آج کے الیکشن کے نتائج سے ممکنہ ڈیڈلاک دیکھ رہے ہیں۔

ووٹ ڈالنے کا عمل امریکی وقت کے مطابق 6:30 بجے سے شام 7:30 تک جاری رہے گا۔

US Midterm Elections 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div