Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 12:40pm
علامہ محمد اقبال، ریڈیو پاکستان
علامہ محمد اقبال، ریڈیو پاکستان
مزارِاقبال کے باہر کا منظر جو بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے، تصویر: آثار قدیمہ پنجاب حکومت
مزارِاقبال کے باہر کا منظر جو بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے، تصویر: آثار قدیمہ پنجاب حکومت

شاعرمشرق اورمفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم پیدائش آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ فرائض سے سبکدوش ہوگیا، جس کے بعد پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی۔

لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک رینجرز سے چارج لے کر پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور ساجد حسین نے گارڈز کا معائنہ کیا، مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادرچڑھائی ساتھ ہی انہوں نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے بھی مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ دن قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔

 شاعرمشرق محمد اقبال کے مزار کا اندرونی منظر، تصویر: آثار قدیمہ پنجاب حکومت
شاعرمشرق محمد اقبال کے مزار کا اندرونی منظر، تصویر: آثار قدیمہ پنجاب حکومت

مزار اقبال پرپی ٹی آئی رہنما محمود الرشید سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد شہریوں کے لئے مزارکھول دیا گیا۔

علامہ اقبال کی زندگی پر ایک نظر

9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔

علامہ اقبال نے 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

 علامہ اقبال اپنے دوست نواب ذوالفقارعلی خان کی رہائش گاہ پر آرام کرتے ہوئے، جوانجمن حمایت اسلام کے چیئرمین تھے، ایک تنظیم جس کا مقصد تعلیم اور فکری سرگرمیوں کے ذریعے اسلامی اقدار کو فروغ دینا تھا۔ | تصویر: علامہ اقبال کلیکشن
علامہ اقبال اپنے دوست نواب ذوالفقارعلی خان کی رہائش گاہ پر آرام کرتے ہوئے، جوانجمن حمایت اسلام کے چیئرمین تھے، ایک تنظیم جس کا مقصد تعلیم اور فکری سرگرمیوں کے ذریعے اسلامی اقدار کو فروغ دینا تھا۔ | تصویر: علامہ اقبال کلیکشن

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

 علامہ اقبال کی بمبئی میں 1931 کی جھلک، تصویر: دی سٹیزن آرکائیو آف پاکستان
علامہ اقبال کی بمبئی میں 1931 کی جھلک، تصویر: دی سٹیزن آرکائیو آف پاکستان

علامہ اقبال نے ہی پاکستان کا تصور دیا، علامہ اقبال کا کلام اُردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ہے، ان کی مشہور کتابوں میں بانگِ درا، بال جبریل، اور ضرب کلیم اُردو شاعری کے مجموعے ہیں، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ وغیرہ فارسی کی کتابیں ہیں۔

1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستان

Allama Iqbal

birth day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div