Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مدیحہ رضوی سے طلاق میں میری مرضی شامل نہیں تھی، حسن نعمان

میں اپنی بیٹیوں کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہوں ، اداکار
شائع 11 نومبر 2022 11:13pm

معروف اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حسن نعمان نے کہا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے، ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی۔

حسن نعمان نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہیں، اسی لئے چاہتے تھے کہ وہ ماں باپ کے سائے میں زندگی گزاریں ۔

انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے بار بار اسی بات پر زور دیا کہ وہ شادی پر یقین رکھتے ہیں اور طلاق نہیں چاہتے تھے بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں طلاق ہوگئی

حسن نعمان کا کہنا تھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت ایک مسلمان مجھے اُن کا یہ فیصلہ ماننا پڑا۔

دو روز قبل مدیحہ رضوی نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے طلاق کے بارے میں بتایا تھا، اداکارہ نے لکھا تھا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا، ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے۔

انہوں نے لکھا کہ آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ ہم اپنے راستے ایک دوسرے سے جدا کر لیں تاہم بیٹیوں کے لیے ہم ایک خاندان کی طرح ساتھ رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔

Rasheed Naz

Hassan Noman

Madiha Rizvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div