Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بچپن میں کس نے سوچا تھا؟ شادی کی 33ویں سالگرہ پرسجاد علی کی اہلیہ کومبارکباد

یہ جوڑی 1989 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی
شائع 12 نومبر 2022 11:57am

پاکستان میوزک انڈسٹری میں گلوکار سجاد علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، پوپ اور کلاسیکل دونوں اصناف کو بخوبی نبھانے والے گلوکار نے شادی کی 33ویں سالگرہ پر اہلیہ کو بھی بھرپور نغمی کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔

سجادعلی اور ان کی اہلیہ کا ساتھ بچپن سے ہے، اس بات کا انکشاف ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی دلچسپ تصویر سے ہوتا ہے۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اہلیہ نوشین سجاد کے ساتھ ایک کولاج شیئر کیا جس میں ایک ان کی حالیہ اور دوسری بچپن کی تصویر ہے۔

بچپن کی تصاویرمیں نوشین سجاد سے منہ موڑے بیٹھی ہیں جبکہ وہ خود پورے جی جان سے متوجہ ہیں، اسی مناسبت سے انہوں نے کیپشن دیا، ”تم ناراض ہو“۔

دوسری تصویرمیں خوش وخرم جوڑا ایک دوسرے کی جانب مسکرا کردیکھ رہا ہے، اس تصویرکے کیپشن میں گلوکار نے اپنے مقبول نغمے کا دوسرا مصرع لکھا، ”میرے کتنے پاس ہو“۔

دل کا ایموجی بناتے ہوئے گلوکار نے واضح کیا یہ سفر کیسے شروع ہوا تھا اور اب کیسا چل رہا ہے۔

تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ساتھ نبھانے والی اہلیہ کیلئے گلوکار نے مزید لکھا،”ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک ہو، بچن میں کس نے سوچا تھا“۔

سال 1989 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

Sajjad Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div